ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نئی زندگی کے آغاز کی کوشش کررہی ہوں، براہ کرم میری تصاویر ہٹالیں: زائرہ وسیم

نئی زندگی کے آغاز کی کوشش کررہی ہوں، براہ کرم میری تصاویر ہٹالیں: زائرہ وسیم

Sun, 22 Nov 2020 19:35:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 22 /نومبر(آئی این ایس انڈیا) سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے گزشتہ دنوں بالی ووڈسے ترک تعلق پر میڈیا کیلئے ”مباحثہ“ کا موضوع بن گئی تھی۔اب ایک بار پھر ان کی ایک پوسٹ میڈیامیں مباحثہ کا موضوع ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی تمام تصاویر ہٹا لیں۔ زائرہ وسیم نے بھی ایک طویل پوسٹ لکھا، جس میں کہا کہ انٹرنیٹ سے تمام تصاویر کو ہٹانا ممکن نہیں ہے، لیکن آپ شائقین سے اپیل کرسکتی ہوں، کہ میری تمام تصاویر ڈیلیٹ کرلیں۔

زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ گزشتہ سال میں نے فین پیج پر اس سلسلے میں ایک میسج دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھ سے محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا۔ آپ تمام میری محبت اور ہمت کا ذریعہ رہے ہیں۔ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے ہٹائیں، اور ساتھ ہی دیگر فین پیجز کو بھی ایسا کرنے کے لئے کہیں، تمام فوٹو کو انٹرنیٹ سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا، لیکن میں آپ سے بھی درخواست کرسکتی ہوں کہ میری تمام تصاویر ہٹالیں، آپ میری اس طرح مدد کریں گے۔ میں اپنی زندگی میں ایک نئے دور کے آغاز کی کوشش کر رہی ہوں اور آپ کے تعاون سے یقینا مجھے فائدہ ہوگا۔


Share: